ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت سنگھ سجن کا 20 اپریل کو ہندوستان دورہ

کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت سنگھ سجن کا 20 اپریل کو ہندوستان دورہ

Thu, 13 Apr 2017 21:44:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،13؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت سنگھ سجن اپریل کے آخر میں ہندوستان کے دورے پر آئیں گے۔اس دوران وہ امرتسر بھی جائیں گے۔وہیں پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے کینیڈا کے وزیر دفاع سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔امریندر نے کہا کہ ہرجیت سنگھ اور ان کے والد خالصتان کے حامی رہے ہیں، اس لیے ان سے ملاقات کرنے کا سوال پیدانہیں ہوتا ہے ۔کینیڈا کی جسٹن ٹروڈو کی حکومت میں سجن سمیت کل 5وزراء خالصتانی حامی ہیں، اس لیے ان کے دورے کے تئیں ان میں کوئی جوش و خروش نہیں ہے۔ہرجیت سنگھ سجن 20؍اپریل کو ہندوستان آئیں گے۔امریندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سال جب مجھے کینیڈا جانا تھا، توخالصتانی حامیوں نے میرے دورے کی مخالفت کی تھی، جس کی وجہ سے میں کینیڈا نہیں جا پایا تھا، میں وہاں انتخابی مہم میں شریک ہونے نہیں، بلکہ اپنے پنجابی بھائیوں سے ملاقات کرنے جا رہا تھا۔پاکستانی آرٹسٹوں کے بارے میں امریندر سنگھ نے کہا کہ وہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہیں، پاکستانی فنکاروں کو پنجاب میں دعوت دینا چاہتے ہیں، اور خود بھی پنجاب جائیں گے۔


Share: